بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج (جمعہ ) سے شروع ہو رہے ہیں

0 136

کوئٹہ(امروز نیوز)بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج (جمعہ ) سے شروع ہو رہے ہیں چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پروفیسر محمد یوسف نے بتایا کہ بلوچستان بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 1 لاکھ25 ہزار طلباء و طالبات امتحان دیں گے امتحانا ت کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں امتحان لینے کیلئے 900 کے قریب اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جبکہ 300 سے زائد امتحانی مراکز قائم کیئے گئے ہیں چیئر مین بورڈ کا کہنا تھا کہ امتحان دینے والے طلباء و طالبات نقل کو اپنے ذہن سے نکال دیں آب جو پڑھ کر آئے گا وہی امتحان دے گا نقل پر سختی سے پابندی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.