پیپلز پارٹی غریب، مزدور، دہکان، کسان، ملازم کی جماعت ہے، سردار سربلند جوگیزئی

0 154

سانحہ کارساز کے شہید جیالے کارکنان نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جمہوریت کو جلا بخشی جن کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، انکے حقوق کے حصول پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے ،سردارسربلندجوگیزئی،سینئر نائب صدر شیخ بلال مندوخیل
کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے سانحہ کارساز کے شہداءکو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہید جیالے کارکنان نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جمہوریت کو جلا بخشی جن کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا

،پیپلز پارٹی غریب ،مزدور ،دہکان ،کسان ،ملازم کی جماعت ہے انکے حقوق کے حصول پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے پیپلز پارٹی کے قائدین کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات سے پیپلز پارٹی کوعوام کے حقوق کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کیا جاسکتا پیپلزپارٹی نہ پہلے جھوٹے مقدمات سے مرعوب ہوئی ہے اور نہ ہی آئندہ ہوگی،سلیکٹڈ وزیراعظم اورانکی کابینہ کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام پر ایٹم بم گرانے کے متراد ف ہے

جس سے ملک میں مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردارسربلندجوگیزئی،سینئر نائب صدر شیخ بلال مندوخیل، کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ، صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ملک ذیشان ، ضلع کوئٹہ کے صدرملک نصیب اللہ شاہوانی ،کوئٹہ ڈویژن کے صوبیدار جتک ،پیپلز یوتھ ونگ کے صدر ثناءاللہ جتک ، سردارعمران بنگلزئی ،پیپلز سپورٹس ونگ کے صوبائی صدر شہزادہ کاکڑ،پیپلز لیبر بیورو کے صدرشاہجہان گجر، اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر جعفر جارج،پیپلز ایس ایف اشفاق بلوچ ،ڈاکٹر ونگ کے صدر عبیداللہ کاکڑ،علماءونگ کے صوبائی صدر مولوی جمال ،سید ایوب آغا اوردیگرنے اتوارکو پی پی پی کوئٹہ سٹی کے زیرا ہتمام سانحہ کارساز کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر شہداءکے ایصال ثواب کیلئے دعا اور غریبوں میں لنگربھی تقسیم کیا گیا

مقررین نے کہا کہ جمہوریت کی بنیادوں میں ہماری قیادت اور کارکنوں کا خون شامل ہے آج کے دن شہید بی بی ان اور انکے جانثاروں نے آمر کا مقابلہ کیاہم جانیں دے کر بھی میدان میں کھڑے ہیں اور آمر مشرف بھاگا پھر رہا ہے، آمروں نے ہمیشہ طوالت اقتدار کی خاطر جمہوریت پسندوں کا خون بہایا ہے پی پی پی کی قیادت اور کارکنوں نے ہر آمریت کے خلاف خون کا نذرانہ دیا ہماری منزل ایسا پاکستان ہے جہاں بلا امتیاز رنگ، نسل، مذہب و جنس سب پاکستانی برابر ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں ترقی پسند اور روشن خیال پاکستان کی طرف سفر جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ اٹھارہ اکتوبر جمہوریت کے سفر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس دن پاکستان پیپلز پارٹی کے لاکھوں کارکنوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا وطن واپسی پر استقبال کرکے اور اس سانحہ میں پیپلز پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر یہ ثابت کردیا کہ ہم ملک میں جمہوریت کے سوا کوئی دوسرا نظام نہیں چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آمروں نے ہمیشہ جمہوریت کو کچلنے کی کوشش کی ہے مگر پاکستان کے غیور عوام نے ان پر کبھی اعتماد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے نہ کبھی جیلوں کی پرواہ کی ہے اور کوڑے کھانے میں پیچھے ہٹے ہیں

بلکہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر انہوں نے اپنے خون سے جمہوریت کے پودے کو سینچا ہے آج پاکستان میں جمہوری اقدار کی پاسداری صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹھارہ اکتوبر کا دن قومی سانحہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا جب پاکستان کی بہادر بیٹی شہید بی بی نے اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر وطن کی مٹی پر قدم رکھا اور آمروں کو کھلا پیغام دیا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے سانحہ کار ساز کے شہداءکو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی جانب سے پیپلز پارٹی کے قائدین کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے ہیں پیپلز پارٹی کے قائدین اورکارکنوں نے پہلے بھی جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کا سامنا کیا ہے اورانشاءاللہ آئندہ بھی ہم ب بنیاد مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گجرنوالہ اور کراچی کے کامیاب جلسوں کے بعد وفاقی حکومت کے خاتمے کے دن قریب ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوری قوتوں کے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمران سازش کے تحت جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیںپاکستان پیپلز پارٹی اوردیگر جمہوری جماعتیں ملکرحکومت کی سازشوں کو ناکام بنایں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نا اہل اور سلیکٹڈ عمران نیازی اورانکی ٹیم عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرولیم ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام پر ایٹم بم گرانے کے مترادف ہے جس سے ملک میں مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں عوام دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں اور عوام اپنے بچوں سمیت خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.