پارٹی کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر بلوچستان کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مہنگائی اور حکومت کیخلاف مظاہرے کئے جائیں گے، جمال شاہ کاکڑ

0 137

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر 12ربیع الاول کے بعد بلوچستان کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مہنگائی اور حکومت کے خلاف مظاہرے کئے جائیں گے تمام ضلعی صدور مظاہروں کی تیاریاں کریں

جلد ہی مظاہروں کا شیڈول جاری کیا جائےگا، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میںکہی انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی حالیہ لہر نے عوا م کی کمر توڑ دی ہے 2018سے پاکستان کی عوام پر بد ترین اور کرپٹ حکومت مسلط ہے جس نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات اور اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کرکے حکومت نے عوام پر مہنگائی کا خودکش حملہ کیا ہے

جس نے عوام کو مجبور کردیا ہے کہ وہ اب گھروں سے نکلیں گے اور اس حکومت کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے براہ راست عوا می معاشرتی زندگیوں پر اثرات مرتب ہونگے تین سال میں معیشت کو جس قدر نقصان پہنچایا گیا تاریخ میں ایسی بد ترین حکمرانی کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول کو 138روپے تک پہنچا دیا آئے روز گھی، دالوں ،آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے

جس سے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم کسی بھی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے اور عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں 12ربیع الاول کے بعد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگا اس سلسلے میں جلد ہی شیڈول جاری کردیا جائےگا پارٹی عہدیدار اور کارکن بھر پور احتجاج کی تیاریاں کریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.