ملکی تاریخ کی بدترین بے لگام مہنگائی کی سونامی نے عوام کو نچوڑکررکھ دیا ہے، حافظ حمد اللہ
مہنگائی کی تصدیق وفاقی ادارہ شماریات بھی کررہاہے ،مہنگائی میں دن بدن اضافہ کے باعث غریب اورپسماندہ عوام کےلئے اپنے بال بچوں کاپیٹ پالنامشکل ہوچکاہے، ترجمان پی ڈی ایم
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کی بدترین بے لگام مہنگائی کی سونامی نے عوام کو نچوڑکررکھ دیاہے
،مہنگائی کی تصدیق وفاقی ادارہ شماریات بھی کررہاہے ،مہنگائی میں دن بدن اضافہ کے باعث غریب اورپسماندہ عوام کےلئے اپنے بال بچوں کاپیٹ پالنامشکل ہوچکاہے۔ملک میں بدترین مہنگائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہاکہ مہنگائی کی سونامی نے عوام کو نچور کررکھ دیا ہے اس لئے عوام، تنگ آمدبجنگ آمد، کے مصداق بن کراحتجاجی مظاہروں کے ذریعے مہنگائی کےخلاف سڑکوں پرہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان،ان کے وزراء اورگورنرسٹیٹ بینک مہنگائی کے مارے عوام کے زخموں پر،،توہین آمیز،بیانات دےکرنمک پاشی کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان می مہنگائی دیگرممالک سے کم ہے تو پھرعوام کو بتادیں کہ وہاں کے عوام کی آمدنی اورحکومتوں کی جانب سے ملنے والی مراعات ،کیاہیں اورکتنی ہیں عمران خان کے وزراءکی فوج کم کردے ،وزراء، وزیراعظم، ایوان صدر، گورنر،وزیراعلیٰ کے محلات کے اخراجات کیوں کم نہیں کرتے؟۔