ملکی ترقی کیلئے خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں قومی دھارے میں لانا ضروری ہے، اسد قیصر

0 199

زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے جذبے کا ہونا ضروری ہے،اچھی نیت اور جذبے سے منزل مقصود کو حاصل کیا جا سکتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کی طالبات سے گفتگو
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)بیگم نصرت بھٹو وویمن یونیورسٹی سکھر کی فیکلٹی ممبرز اور طالبات نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ ملک کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے،

ملکی ترقی کے لیے خواتین کو با اختیار بنانے اور انہوں قومی دھارے میں لانا ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ایک تعلیم یافتہ معاشرے کی تشکیل کے لئے خواتین کا تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایجوکیشن کے ساتھ میرا گہرا تعلق ہے، میں نے اپنے کیریئر کا آغاز بحثیت استاد کیا تھا۔ اسد قیصر نے کہاکہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے جذبے کا ہونا ضروری ہے،اچھی نیت اور جذبے سے منزل مقصود کو حاصل کیا جا سکتا ہے،

آپ کا اپنی ذات اور صلاحیتوں پر یقین کامل کامیابی کے لیے ضروری ہے ،زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے اپنے کام کو وقت پر سر انجام دیں اور آج کا کام کل پر مت چھوڑیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.