حکومت نے 3 ماہ میں مزید 3 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض لے لیا

0 127

حکومت کو مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں سے 10 کروڑ ڈالر کی گرانٹس ملیں، رپورٹ
کراچی(امروز ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کے مالی ضروریات پوری کرنے کے لئے رواں مالی سال 21-2022 کی پہلی سہ ماہی(جولائی تا ستمبر)کے دوران مجموعی طور پر3 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرض لیاہے۔اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق تفصیلات جاری کردی ہیں جن میں بتایا گیا ہے

کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ(یکم جولائی سے 30 ستمبر ) تک پاکستان کو 17 ارب روپے کی گرانٹس موصول ہوئی ہیں، حکومت نے باہمی معاہدوں کے تحت 7 کروڑ 69 لاکھ ڈالر اور ملٹی لیٹرل مالی اداروں سے ایک ارب 56 کروڑ ڈالر قرض لیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے کمرشل بینکوں سے 45 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا ہے

جبکہ حکومت کو مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں سے 10 کروڑ ڈالر کی گرانٹس ملی ہیں، جولائی تا ستمبر چین سے 7 کروڑ 33 لاکھ ڈالر قرض ملا جب کہ امریکا سے پاکستان کو 3 ماہ میں 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالر قرض ملا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 45 کروڑ 99 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.