نئی حکومت میں ہر ایم پی اے علاقے کا وزیراعلیٰ ہوگا، سردار کھیتران

0 149

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہاہے کہ نئی حکومت میں ہر ایم پی اے علاقے کا وزیراعلیٰ ہوگا، اگر کوئی اپوزیشن میں بیٹھے گا تواپوزیشن فرینڈلی ہوگی،آنے والے حکومت تاریخی ہوگئی جس میں 65 کے 65 اراکین کی حمایت حاصل ہوگی ،آنے والے حکومت میں سب کو عزت دینگے گردن میں سریا نہیں ہوگاآنے والا حکومت تک سب کی پہنچ ہوگی

۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے نصیب اللہ مری کے ہمراہ بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ آئند حکومت میں ہر ایم پی اے اپنے علاقے کا چیف منسٹر ہوگا اگر کوئی اپوزیشن میں بیٹھے گا تواپوزیشن فرینڈلی ہوگی سب کو ساتھ لے کرچلے گے ،نئی حکومت مثالی ہوگی تمام اراکین کی حمایت حاصل ہے انہوں نے کہاکہ آنے والے حکومت تاریخی ہوگئی جس میں 65 کے 65 اراکین کی حمایت حاصل ہوگی میں نے اور صالح بھوتانی نے قدوس بزنجو کی کاغذات نامزدگی میں وزرات اعلی کیلئے تجویز اور تائید کی ہے آنے والے حکومت میں سب کو عزت دینگے

گردن میں سریا نہیں ہوگا آنے والا حکومت تک سب کی کی پہنچ ہوگی، تمام ایم پی ایز کو ان کے علاقے کیلئے فنڈز دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار قدوس بزنجو بلامقابلہ وزیر اعلی منتخب ہونگے جام کمال آنا چاہتے ہیں تو آجائے ہم 23 اراکین نہیں 24 ہیں جام صاحب ہمارے ساتھ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.