پاکستان، سی پیک کی بدولت خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ثابت ہوگا، صادق سنجرانی

0 205

اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں کرغستان کے سفیر نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان کرغستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوںنے دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعاون کو مزید وسعت اور دوطرفہ روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔

چیئرمین سینٹ نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین اعلی سطحیٰ اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں اضافے کی ضرورت ہے، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ثقافتی روابط کو بھی بڑھانا ہوگا۔ ملاقات میں کاسا-1000 منصوبے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان، کاسا-1000 منصوبے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے، چئیرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے کرغستان کے سفیر کی خدمات کو سراہا۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ دونوں ممالک مذہب، اخوت اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ پاکستان کرغستان کے ساتھ پارلیمانی اور اقتصادی روابط کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

صادق سنجرانی نے کہاکہ پاکستان، سی پیک کی بدولت خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ثابت ہوگا، خطے کے ممالک میں قریبی رابطے اور شراکتداری خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان خطے کے ممالک میں قریبی رابطوں کے فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ چین اور پاکستان سے قریب ہونے کے باعث کرغستان وسطی ایشیائی ریاستوں اور اس سے باہر گیٹ وے کا کردار ادا کرسکتا ہے۔کزغستان کے سفیر نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ سفیر نے کہاکہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے، پاکستان سے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے خواہاں ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.