حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، قدوس بزنجو
صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے ، صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلمان اشرف کی قیادت میں بی یو جے کےوفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیر اعلیٰ ہاو¿س میں ان سے ملاقات کی
۔ ملاقات میں بی یو جے کی کابینہ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران بھی شامل تھے ،وزیر اعلیٰ میر قدوس بزنجو نے کہا کہ ان کی حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام درکار وسائل فراہم کریگی صحافیوں کی رہائش کا مسئلہ حل کرنے کیلئے منظور شدہ ہاو¿سنگ سکیم کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا
جبکہ ویلفیئر فنڈز کے تحت صحافیوں کے امدادی چیکس بھی جلد جاری کردیے جائیں گے اس موقع پر انہوں نے سیکرٹری اطلاعات کو ہدایت جاری کی کہ وہ صحافیوں کے امدادی چیکس کا۔معاملہ خود دیکھے اور ان کا اجراءفوری طور پر یقینی بنائے ، وزیر اعلیٰ میر قدوس بزنجو نے سیکرٹری اطلاعات کو جرنلسٹس ہاو¿سنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے جلد سے جلد انتظامات کر نے کی ہدایات بھی جاری کی ، میر قدوس بزنجو نے کہا کہ حکومت صحافیوں کا معیار زندگی بہتر بنا نے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی ، صحافی حکومت کی کارکردگی جائز تنقید ضرور کرے
جہاں ہماری کارکردگی ناقص ہو وہاں ہماری کمزوریوں کو بھی اجاگر کرے اور مسائل کی نشاندھی کرے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جرنلسٹس ویلفیئر فنڈز سے عامل صحافیوں کو مالی معاونت فوری یقینی بنائی جائے گی میڈیا ہماری غلطیوں کی نشاندہی کرے ہم اسے دور کریں گئے تنقید برائے اصلاح کے لیے ہروقت تیارہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی پرتنقیدکےقائل نہیں حالات نےجو زمہ داریاں دی ہیں کوشش ہے کہ انھیں احسن طریقہ سے نبھائے گی حکومت محدود وسائل کے باوجود صوبے کی تعیر وترقی کیلئے کوشاں ہے میر قدوس بزنجو نے مزید کہا کہ بلوچستان ملک کا نصف حصہ ہے
ہمارے محدود وسائل میں صوبے کی تعمیر وترقی کسی صورت بھی ممکن نہیں جب تک وفاق تعاون نہیں کرتا اس وقت تک بلوچستان سے غربت اور پسماندگی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا ہماری کوشش ہے کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر صوبے میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام۔کرے ، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مفادات پر کوئی سودا بازی نہیں کی جائے گی اور اپنے صوبے کا مفاد ہماری پہلی ترجیح ہے۔ اس سے قبل صدر بی یو جے سلمان اشرف نے نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو کو صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ صدر بی یو جے اور وفد۔ے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر وزیر اعلیٰ میر قدوس بزنجو کا شکریہ ادا کیا۔