میٹروپولیٹن کے ملازمین نے ہڑتال ختم نہیں موخر کی ہے، حکومت کو دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہورہی ہے، حضرت خان

0 147

میٹرو پولیٹن کے ملازمین نے ہڑتال موخر کی ہے ختم نہیں وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود محکمہ فنانس سے فنڈز کی ریلیز کے لئے کسی قسم کی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک ) میٹرو پولیٹن کارپوریشن تنظیمی اتحاد کوئٹہ کے صدر حضرت خان ، سینئر نائب صدر دلاور خان ، چیئرمین ندیم کوکھر، جنرل سیکرٹری حاجی محمد یوسف اور مشر حبیب الرحمان بازئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے

کہ میٹرو پولیٹن کے ملازمین نے ہڑتال موخر کی ہے ختم نہیں وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود محکمہ فنانس سے فنڈز کی ریلیز کے لئے کسی قسم کی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی حکومت کو دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہورہی ہے

۔ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے مزید برداشت نہیں کرسکتے۔ حکومت نے فنڈز جلد ریلیز نہیں کئے تو صوبہ بھر میں صفائی اور نکاسی آب کا نظام مفلوج کرکے سخت احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو طفل تسلیوں کے اعلانات، وعدوں اور سبز باغ دکھانے سے دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔ ہم اپنے جائز حقوق مانگ رہے ہیں

خیرات نہیں انہوں نے کہا کہ ملازمین کے بغیر ملکی ترقی کا پہیہ چلنا نا ممکن ہے ملازمین ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کے مطالبات پر عملدرآمد کرنے کو یقینی بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.