غیرقانونی ٹرالنگ پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے، مطہر نیاز رانا

0 135

گوادر(امروز ویب ڈیسک)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے بلوچستان کے سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ وہ تین دن تک گوادر میں بیٹھ کر لوگوں کے مسائل سنیں گے اعلی سطحی اجلاس میں چیف سیکرٹری بریفنگ دی گئی جبکہ آل پارٹیز گوادر کے وفد کا چیف سیکرٹری سے ملاقات تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت گوادر میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوئی۔اجلاس میں کمشنر مکران ڈویژن شبیر مینگل، چیئرمین گوادر بندر گاہ نصیر خان کاشانی، ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمن قمبرانی،ڈپئی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ سمیت دیگر اعلی حکام شریک تھے۔ اجلاس میں غیر قانونی ٹرالنگ اور غیر قانونی ماہی گیری کے روک تھام سمیت دیگر امور کا جائزلیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گوادر میں زیر تعمیر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا پروجیکٹ ڈائریکٹر آفس کراچی سے گوادر منتقل ہوگا اور آئندہ پروجیکٹ ڈائریکٹر اپنے آفس گوادر میں بیٹھیں گے

چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں پینے صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل کردیا گیا ہے جن منصوبوں پر کام تیزی جاری ہے ان جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا۔چیف سیکرٹری نے اجلاس میں برہمی کا اظہار کیا ہے کہ افیسران اپنی صلاحیتوں کو صحیح بروکار نہیں لا رہے انہوں نے ہدایت کی کہ افسر اپنی تمام تر صلاحیتیں لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے بروکارلائیں اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جائیں چیف سیکرٹری نے کہا وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں گوادرکے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جارہا ہے جس کے تحت غیر قانونی فشنگ ٹرالرز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ماہی گیروں کے مسائل کے حل کے لیے ڈی جی فشیریز کے مرکزی دفتر کو فی الفور کوئٹہ سے گوادر منتقل کر دیا گیا ہے۔

غیر قانونی ٹرالنگ روکنے کے لیے محکمہ فشریز اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کے دہلیز پر فراہم کی جائے جس کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جارہے ہیںاجلاس میں فوری طور گوادر ایک فائر بریگیڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی دریں اثنا چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کے زیر صدارت آل پارٹیز کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں لوگوں کے بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیااجلاس میں بتایا گیا کہ گوادر اولڈ سٹی کی تعمیر ومرمت میں مقامی لوگوں کے مشاورات تجاویز س عملدرآمد کی جائے گیاجلاس میں بتایا گیا ہے گوادر میں ایک نرسنگ اسکول کی منظوری ہوئی ہے بہت جلد گوادر نرسنگ اسکول میں داخلہ اور کلاسز شروع ہوجائیں گے۔ اجلاس میں کمشنر مکران ڈویژن شبیر مینگل، چیئرمین گوادر بندر گاہ نصیر خان کاشانی، ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمن قمبرانی،ڈپئی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ سمیت دیگر اعلی حکام شریک تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لوگوں کے مسائل حل اور ان کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کمشنر مکران ہفتے میں تین دن گوادر میں کیمپ آفس قائم کریں اور لوگوں کے مسائل سنیں گے چیف سیکرٹری نے غیر قانونی فشنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ حکومت غیر قانونی فشنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھارہی ہے اور بہت جلد غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام ہو جائے گی چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ وہ گوادر میں اجلاس کرنے نہیں آتا ہوں بلکہ ان کے آنے کا مقصد لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.