ہالی ووڈڈرامہ فلم ’’دی انٹروڈر‘‘کانیاٹریلر جاری کردیاگیا

0 139
نیویارک (امروز نیوز)تھرل سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈڈرامہ فلم’’ دی انٹروڈر‘‘کانیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ڈیون ٹیلر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی پسند کا ایک گھر خریدتا ہے تاہم وہ اس بات سے بے خبر ہوتا ہے کہ اسکا سابقہ مالک گھر دوبارہ حاصل کرنے کیلئے خوفناک ارادے رکھتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ڈینس کوئیڈ،میگن گڈ،جوزف سیکورا،للی سیپ،لی شارٹن اور ایلوینا آگسٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مارک برگ اور ڈیوڈ گوئلوڈ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 26اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.