لوگوں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، ظہور احمد آغا

0 176

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ بلوچستان میں نم کے زیر تربیت افیسرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری آفیسرز کو دس ہفتوں کی تربیت فراہم کرنے سے وہ بیوروکریٹک سطح پر ملک و قوم کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو جائیں گے اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ارم بخاری اور ان کی پوری ٹیم کی انتھک کاوشیں، پیشہ ورانہ مہارت اور خدمت خلق کا جذبہ لائقِ تحسین ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے دورہ کے موقع پر نم کے زیر تربیت آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ارم بخاری نے ادارے کی کارکردگی اور مینجمنٹ کورس کے اغراض و مقاصد سے گورنر بلوچستان کو آگاہ کیا۔تقریب کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ مینجمنٹ کورس کی تکمیل کے بعد تمام متعلقہ آفیسرز پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جن کو احسن طریقے سے انجام دینا ضروری ہے

۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہترین جغرافیہ اور قدرتی وسائل و معدنیات سے نوازا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ہم دستیاب وسائل سے استفادہ کریں۔ گورنربلوچستان نے کہا کہ نیشنل مینجمنٹ کورس کی فراہمی سے زیر تربیت آفیسرز کو اپنی پوشیدہ صلاحیتیں ملک و قوم کے بہترین مفاد میں بروئے کار لانے میں مدد ملے گی انہوں نے زیر تربیت آفیسرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ عوامی معاملات کو ترجیح دیں اور مفاد خلق کی خاطر اپنے آپ میں ذاتی مفاد کو قربان کرنے کا جذبہ پیدا کریں۔ آخر میں گورنر بلوچستان نے مہمانان گرامی اور شرکاءمیں یادگاری شیلڈز اور اسناد تقسیم کیے۔

گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے عوام بالخصوص دورافتادہ اضلاع کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات پہنچانا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں بلوچستان کی آبادی قلیل مگر منتشر ہے جس کی وجہ سے عوام کو بنیادی سہولیات پہنچانے میں کئی مشکلات کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سید تاج آغا کی قیادت میں ضلع پشین کا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد نے ملاقات کی دوران گورنر بلوچستان کو ضلع پشین کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی تعلیم، صحت، بجلی اور صاف پانی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں گورنر بلوچستان نے ان کے مسائل ومشکلات کو غور اور توجہ سے سنا اور ان کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.