آئین پاکستان میں کسی کا باپ بھی ترمیم نہیں کر سکتاہے، مولانا عبدالغفور حیدری
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری جمعیت کے مرکزی نائب امیر مولانا سائیں عبدالقیوم ہالجیوی جمعیت صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا علامہ راشد خالد محمود سومرو جمعیت تحصیل پنوعاقل کے امیر مولانا سائیں غلام اللہ ہالجیوی مولانا محمد صالح انڈھڑ اور مولانا مفتی امداد اللہ ہالجیوی نے کہا کہ پاکستان کی بقا کی خاتر ہم نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے
آین پاکستان میں کسی کا باپ بھی ترمیم نہیں کر سکتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمااسلام تعلقہ پنوعاقل کے زیر اھتمام منعقد تحفظ آئین پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے قیام میں واضح طور نعرہ دیاگیا تھا کہ یہ ملک اسلامی ریاست ہوگا اور آئین پاکستان کے پہلے صفحہ پر آج بھی لکہا ہوا ہے کہ اس ملک میں کوئی قانون قرآن وسنت کے منافی نہیں بنے گا پہر کیا وجھ ہے کہ اس ملک میں اسلام کے بجا سیکیولر نظام مسلط کرنے کی کوشش ہورہی ہے کیا وجھ ہے کہ ستر سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اس ملک میں اسلام کا قانون نافذ نہیں کیاجارہاہے انہوں نے کہ عمران خان مدینہ کی ریاست کی بات عوام کو دوکھ دینے کے لئے کررہاہے آج بھی عمران خان کے بیٹے لندن میں کرسمس کی تقاریب منارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اس ایجنڈہ پر کام کررہاہے
کہ ملک تو توڑ دیا جائے انہوں نے مزید کہاکہ سندہ بھی آج مظلومیت کا شکار ہے عوام آج بھی روٹی کپڑا اور مکان کے لئے ترس رہے ہیں سندہ میں لاکہون بچے تعلیم محروم ہے اکثر صوبہ سندہ میں پینے کا پانی گٹر کاملا ہوا پانی ہے آج بھی ہسپتالوں میں علاج میسر نہیں جزائر وسائل زمیںون کو فروخت کرنے والے سندہ کے حکمران جماعت کے بڑے ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکالین گے اور سندہ میں جمعیت علما اسلام ہی اب متبادل قوت ہے یہان کے عوام کو حقوق ان کی دھلیز تک جمعیت علما اسلام پہنچائے گی اس موقع پر صوبای سالار حافظ سراج احمد مفتی سعود افضل ہالیجوی،مولانا محمد صالح انڈھڑ،مولانااسداللہ کہڑو،مولانا امداد اللہ ہالیجوی،مفتی عبدالرحیم پٹھان ،مولانا علی اکبر عباسی و دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔