پارٹی تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے، عبدالرحیم زیارتوال

0 167

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سےکرٹریٹ میں مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کی آمد کے موقع پرپارٹی رہنماءاور سابق رکن صوبائی اسمبلی ولیم جان برکت ودیگر نے کرسمس کا کےک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقرےب سے پارٹی کے مرکزی وصوبائی سےکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ، مرکزی سےکرٹری عبےد اللہ جان بابت ، صوبائی ڈپٹی سےکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی،

سابق ایم پی اے ولیم جان برکت نے خطاب کےا جبکہ سٹیج سےکرٹری کے فرائض ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سےکرٹری ندا سنگر نے ادا کےئے ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ آنےوالے کرسمس کی خوشےوں پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اوریہ امید کرتے ہیں تمام مذاہب مےں محبت ،انسانی رواداری ، امن اور سےالی کا جو پےغام دیا گیا ہے

اس کو مزےد فروغ دیا جائےگا۔ انہو ںنے کہا کہ پشتون بحیثیت قوم انسانی برابری کی بنےاد پر رنگ ،نسل زبان ، اور مذہب کی بنیاد پر کسی انسان سے نفرت نہےں کی ہے اور پشتون افغان تمام تاریخ میں تنگ نظر ، فرقہ پرست ، جنونی اور نہ ہی انتہا پسند رہے ہیں۔ اور آج مسےحی برادری کے کرسمس کی خوشی کے دن کی مناسبت سے ےہ پےغام عام کرنا چاہتے ہےں کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی انسانوں کے درمےان نفرت کو گناہ سے تعبیر کرتی ہے پارٹی دنیا میں قوموں کی برابری ، انسانی مساوات اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے اورپارٹی نے اعلیٰ انسانی معاشرتی اقدار کو آگے بڑھانے اور فروغ دینے کےلئے کام کیا ہے

اور آئندہ بھی اس کےلئے کام کرتی رہےگی۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے اپنی تمام تارےخ میں جمہورےت اور جمہوری اقدار کے فروغ اور پاسداری کی بات کی ہے پارٹی تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اوراس دنیا کو پےغمبروں اور مذاہب نے بہت کچھ دےا اور سکھاےا ہے اور اس وقت تمام دنیا کے انسانوں کا فرض ہے کہ وہ انسانی اخوت ،برابری اور جمہوری اقدار اور اعلیٰ معاشرتی رواےات کے فروغ میں سرگرمی سے کام کریں تاکہ کرہ ارض امن کا گہوارہ بن سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.