شرپسند اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملائینگے، نورمحمد دمڑ

0 222

امن وامان کے قیام کےلئے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے ،صوبائی وزیر خزانہ
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک )صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کیچ میں سیکورٹی فورسز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شرپسند اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملائینگے امن وامان کے قیام کےلئے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے ، زلزلہ متاثرین کی گھروں کی تعمیر اور سردی سے بچا¶ کےلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر سے ملاقات اور اپنی جاری کردہ مذمتی بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کیچ میں سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہداءکے غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے انہوں نے کہاکہ قومی اتحاد واتفاق سے ہی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائے گے انہوں نے کہاکہ حکومت سیکورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر قسم کی دہشت گردی کو ملیامیٹ کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں

دریں اثناءصوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ سے ڈی ،جی ،پی ،ڈی، ایم،اے نصیر ناصر کی ضلع ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کی بحالی ،زلزلہ متاثرین کو شدید سردی کے حوالے سے درپیش مشکلات اور زلزلہ متاثرین کے گھروں کی ازسرنو تعمیر کےلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقم، صوبے ممکنہ برفباری کے دوران زیارت اور دیگر علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات قومی شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں رکھنے سمیت اہم امورپر تبادلہ خیال کیاگیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی زلزلہ متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے جو وعدہ متاثرین کے ساتھ کیا ہے

اس سے عملی جامعہ پہنانے گے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ڈی جی پی ڈی ایم کو ہدایت کی کہ متاثرین کو سردیوں سے بچا¶،زلزلہ متاثرین کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انکی مدد جاری رکھنے اور جلد ازجلد متاثرین کو گھروں کی تعمیر کےلئے کےلئے امدادی رقم جاری کرنے کو یقینی بنانے کےلئے پیپر ورک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو بتایا کہ زلزلہ متاثرین کے گھروں کےلئے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقم کی فراہمی کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ممکنہ برفباری کے حوالے سے پی ڈی ایم اے الرٹ ہے اور قومی شاہراہوں کی بحالی اور برف ہٹانے کےلئے مشنری متعلقہ علاقوں تک پہنچا دیا گیاہے

اس کے علا¶ہ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے، صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری کے ہمراہ محکمہ تعلیم ضلع ہرنائی کے نان ٹیچنگ کے نئے تعینات ہونے والے89 نوجوانوں میں تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کئے اس موقع پر بی اے پی ضلع ہرنائی کے صدر حاجی ملک غلام جان ترین، ضلع زکواة چیئرمین سید شادی گل بخاری ، عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مومن خان ترین، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن غلام حیدر ترین، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مشتاق ترین ودیگر بھی موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.