پارٹی کا پانچواں مرکزی قومی کونسل سیشن سردار عطاء اللہ مینگل 22 تا 24 جنوری کوئٹہ میں منعقد ہو گا، بی این پی

0 452

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر امروز نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کا پانچواں مرکزی قومی کونسل سیشن بیاد راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل 22 تا 24 جنوری کوئٹہ میں منعقد ہو گا

بلوچستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں دیکھا جائے گا مرکزی کونسل سیشن بلوچستان کی سیاست میں سنگ میل ثابت ہوگا بی این پی کی اپنی ایک تاریخ ہے آمرہوں یا سول ڈکٹیٹر پارٹی نے آج تک حقیقی طور پر بلوچستان کی بقاء‘ سلامتی ‘ ساحل وسائل کی حفاظت ‘ شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جدوجہد کی مشرف دور سے لے کر آج تک پارٹی کے 90سے زائد رہنما?ں ‘ کارکنوں کو شہید کیا گیا

لیکن اس کے باوجود طویل جدوجہد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ہنوز جاری ہے ہر دور میں پارٹی کے خلاف سازشیں کی گئی مگر باشعور بلوچ اور بلوچستانی عوام کے سامنے پارٹی کی جدوجہد روز روشن کی طرح عیاں ہے پارٹی قیادت ‘ پارٹی کارکنوں کی جدوجہد اور پارٹی کے ادارے مضبوط ہوتے رہے موجودہ قومی کونسل سیشن سیاسی رہنماوں و کارکنوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگا موجودہ حالات و واقعات اور سیاسی جدوجہد کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے میں قومی کونسل سیشن اہم کردار ادا کرے گا

بی این پی تمام عہدیداران قومی کونسل سیشن کی تیاریوں کو جلد حتمی شکل دیں تاکہ کامیاب قومی کونسل سیشن عوام کے امنگوں اور جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے بلوچستان کے بقاءسلامتی و وسائل کی حفاظت کر سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.