سیاست میں ہمیشہ عوام کی پرواہ کرنی چاہئے، چوہدری پرویز الہی

0 405

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک )سینئرسیاست دان واسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ اور صوبائی وزیر پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ میر ظہوراحمدبلیدی نے پنجاب اور بلوچستان کے لوگوں میں پیار محبت اور بھائی چارگی کوفروغ دینے پراتفاق کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں سیاست عوام کے مسائل کی ترجیحی بنیادوں پر حل کو مقصد بناناچاہےے سیاست میں ہمیشہ عوام کی پرواہ کرنی چاہئے کیونکہ جنہوں نے ووٹ دئیے ان کے مسائل کو حل کرنا ہی انسانیت کی خدمت ہے

۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو، زمرک خان اچکزئی ،حاجی نواز کاکڑ، نصراللہ زیرے ودیگر موجود تھے ۔گزشتہ روزصوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہوراحمدبلیدی کی قیادت میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے ارکان پرمشتمل وفد نے گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی بعدازاں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے ارکان نے پنجاب اسمبلی ہال کا معائنہ کیا

بلکہ پی اے سی پنجاب کے اجلاس ودیگر کا بھی جائزہ لیا۔ارکان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے مہمان نوازی ،عزت اور احترام پر ان کاشکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں پنجاب اور بلوچستان کے لوگوں میں پیار محبت اور بھائی چارگی کوفروغ دینے پر بھی اتفاق کیاگیا انہوں نے کہاکہ سیاست کا مقصد عوام کی خدمت اور ان کودرپیش مسائل کا حل ہونا چاہےے کیونکہ منتخب ارکان اسمبلی جمہوری انداز میں اپنے عوام کودرپیش مشکلات ومسائل کے حل کیلئے ایوان میں آتی ہیں ۔پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی عوامی آئینی فورم ہے جہاں عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا مکمل حساب ہوتاہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.