شہبازشریف پوتی کی خیریت دریافت کرنے کیلئے لندن جانے کاارادہ رکھتے ہیں تاہم شیڈول طے نہیں
لاہور ( امروز نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف لندن جانے کاارادہ رکھتے ہیں تاہم شیڈول طے نہیںکیاگیا،نیب کا ای سی ایل میںنام ڈلوانے کی کوشش کرناپارلیمنٹ کی توہین ہے۔لیگی ذرائع نے کہا کہ شہبازشریف قائد حزب اختلاف ہیں اور رہائی کے بعد انکی نجی مصروفیات میں دخل اندازی انسانی حقوق کیخلاف ورزی ہے،اپوزیشن لیڈرپاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کے صدربھی ہیںان کے بارے نیب کارویہ قابل افسوس ہے، شہبازشریف قانون پسند ہیں،اپنے خلاف مقدمات کاسامناکررہے ہیں،عدالتوں سے کبھی نہیںبھاگے۔لیگی ذرائع نے کہا کہ شہبازشریف کی پوتی لندن میںبیمارہے وہ اسکی خیریت دریافت کرناچاہتے ہیں،فی الحال شہبازشریف کالند ن جانے کاکچھ طے نہیں تاہم پروگرام ضرورہے۔لیگی ذرائع نے کہا کہ حکومت اورنیب ذاتی حملو ں سے بازرہے،جھوٹی کاروائیوں سے بھاگنے والے نہیں۔