نادیدہ قوتوں کو بی این پی کی عوامی پذیرائی ہضم نہیں ہو رہی ہے، اسد سفیر شاہوانی

0 209

کویٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ کویٹہ کے سابق انفارمیشن سیکرٹری اسد سفیر شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 22 تا 24 جنوری کو کویٹہ میں ہونے والا پارٹی کا مرکزی قومی کونسل سیشن بلوچستان و بلوچ قومی تحریک میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی

کیونکہ بلوچستان کے لوگوں کی امیدیں قومی پارٹی بلوچستان نیشنل پارٹی پر مرکوز ہے پارٹی نے بلوچستان میں ہونے والے مظالم ظلم و زیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف ہمشیہ ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرکے قومی پارٹی کا فریضہ نبھایا ہے اسی لیے جب سے بلوچستان نیشنل پارٹی وجود میں آئی ہے اسی دن سے لیکر آج تک نادیدہ قوتوں کو بلوچستان نیشنل پارٹی کی عوامی پذیرائی ہضم نہیں ہو رہی ہے

جو آئے دن مختلف ادوار نت نئے حربے استعمال کرکے پارٹی کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں مگر بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کے لوگوں کے طاقت سے ہر اس عمل کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی جو بلوچستان و بلوچ ساحل و سائل کے خلاف استعمال ہوگی پارٹی نے ہر وقت بلوچستان کے حالات کو مدنظر رکھ کر بلوچ قوم کے امنگوں کے مطابق اصولی جدوجہد کرکے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے

تمام تر سازشوں کے باوجود آج بھی پارٹی بلوچستان کی سب سے مقبول اور بڑی جماعت کے طور پر جانا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی قومی کونسل سیشن بلوچستان کے تاریخ میں ایک نئے باب رقم کریں گی اور لوگوں کے توقعات پر اتر کر انہیں عملی جامعہ پہنائیں گی بلوچستان کے قومی ملکیت گوادر سیندک دودر اور ساحل سمندر گوادر کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گی اور پارٹی اپنے شہیدوں کے ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر عملی جدوجہد کا مظاہرہ کریں گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.