کل بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ثناء بلوچ بلوچستان کے سر حدی علاقوں میں تجا رت اور آمد و رفت پر قد غنوں کے حوالے سے توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کریں گے

0 337

کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر 3بجے ہو گا۔ اجلاس میں بی این پی کے رکن ثناءاللہ بلوچ بلو چستان کے ساحلی علاقوں میں ماہی گیری کے لئے غیر قانونی جال کے استعمال اور ٹرالنگ کے خلاف کا روائی و با قاعدہ قانون سا زی کر نے اور ما ہی گیروں و ساحل کے تحفظ کے لئے مقامی افراد کی تربیت یا فتہ ساحلی تحفظ فورس کے قیام کو یقینی بنا نے

، عوامی نیشنل پارٹی کی رکن شاہینہ کاکڑ صوبے کے ایسٹ ریجن میں شامل قومی شاہراہوں پر موٹر وے پولیس کو فعال اور جنرل منیجر کی تعیناتی عمل میں لانے جبکہ جمعیت علماءاسلام کے رکن میر زابد علی ریکی سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سلو میٹر چارجز کی مد میں وصول شدھ رقم واپس کرنے اور صوبے کو گیس فراہمی کو یقینی بنانے ،پشتونخواءملی عوامی پارٹی سیب کی امپورٹ پر پابندی عائد کرنے سے متعلق الگ الگ قرار دادیں پیش کریں گے

اجلاس میں بی این پی کے رکن ثناءاللہ بلو چ بلوچستان کے سر حدی علاقوں میں تجا رت اور پیدل آمد و رفت پر قد غنوں اور حکومت کی سرحد ی علاقوں کے عوام کوفراہم کردہ سہو لیات کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر توجہدلاﺅ نوٹس پیش کریں گے اجلاس میں محکمہ منصوبہ بندی وتر قیا ت اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے متعلق سوالات دریافت اورانکے جوابات دےئے جائیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.