بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کردی ہے، جمال شاہ کاکڑ

0 344

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے 5فروری کو کشمیریوں سے اظہاریکجہتی منانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کردی ہے بھارتی مظالم ،بربریت اور تشددسے کشمیری عوام کے دلوں میں آزادی کی تڑپ کومزید جلاملی ہے ظالم بھارتی سرکار اور فوج کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے

کہ طاقت اور بندوق کی نوک پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کو نہیں دباسکتے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر عالمی برادری کو بیدار ہونا پڑے گا5فروری کو ہر ضلعی ہیڈکوارٹر میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کامظاہرہ کیاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ 5فروری کو کشمیری مسلمانوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کے طورپر مسلم لیگ(ن) 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منائے گی

اس سلسلے میں مسلم لیگ(ن)بلوچستان بھرپور اظہار یکجہتی کریگی اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کرینگے بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے دلوں میں جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتے۔ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کردی ہے بھارتی مظالم ،بربریت اور تشددسے کشمیری عوام کے دلوں میں آزادی کی تڑپ کومزید جلاملی ہے ظالم بھارتی سرکار اور فوج کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ طاقت اور بندوق کی نوک پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کو نہیں دباسکتے

، انہوں نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر عالمی برادری کو بیدار ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ 5فروری کو ہر ضلعی ہیڈکوارٹر میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کامظاہرہ کیاجائے گا۔انہوں نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے 6ویں کانگریس میں پشتونخوامیپ کے نومنتخب چیئرمین محمودخان اچکزئی اور دیگر کابینہ کومبارکباد پیش کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.