ہم بلوچستان میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیر اعظم

0 331

قوم ہماری حفاظت کے لیے بڑی قربانیاں دینے والی سیکیورٹی فورسز کے پیچھے متحد کھڑی ہے، عمران خان کا بیان
اسلام آبا د(امروز ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں

۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ بہادر جوانوں نے پنجگور اور نوشکی، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا۔ انہوںنے کہاکہ قوم ہماری حفاظت کے لیے بڑی قربانیاں دینے والی سیکیورٹی فورسز کے پیچھے متحد کھڑی ہے۔واضح رہے

کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں کی کیمپوں پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار مسلح افراد کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔ ا?ئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک اہلکار زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.