نوشکی اور پنجگور میں آپریشن جاری ہے، ضیاء لانگو

0 309

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں نے ایف سی کے کیمپوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میںایک آفسر سمیت12جوان شہید 23زخمی ہوگئے جبکہ 9دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا پنجگور میں آپریشن جاری ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ڈیڑھ دہائیوں سے سیکورٹی فورسز حالت جنگ میں ہے

گزشتہ شب 8:30بجے پنجگور اور نوشکی ایف سی کیمپوں پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر ایک کیپٹن سمیت12جوان شہید 23زخمی ہوگئے اب تک نوشکی میں دوران آپریشن 9دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے جبکہ پنجگورمیں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے 4دہشت گرد پنجگور بازار میں گھس گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہاہے ایک جانب ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں تو سیاسی جماعتوں کی خاموشی معنی خیز ہے جب سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتی ہے

تو قوم پرست جماعتیں نہ صرف سیکورٹی فورسز کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں بلکہ ان کے خلاف احتجاج بھی کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں مشیر داخلہ نے کہا کہ نوشکی میں ہیلی کاپٹر گرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل دہشت گرد افغانستان میں بیٹھ کر بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کے واقعات کرتے تھے اب بھی خدشہ ہے کہ دہشت گرد ایران کے راستے داخل ہوکر واردات کرتی ہے جس کیلئے ہم نے بارڈر مینجمنٹ ایرانی فورسز کو اس کی اطلاع کی ہے انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے

کہ وہ اس جانب ضرور توجہ دینگے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ آج ہم نے سیکورٹی فورسز کا اجلاس بلایا ہے جس میں دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے ان دونوں حملوں کی ذمہ داری سمیت دیگر پہلوﺅں کا جائزہ لیں گے جب مشیر داخلہ سے پوچھا گیا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار اس سے زیادہ ہے اس کے جواب میں مشیر داخلہ نے کہا کہ پنجگور میں آپریشن جاری ہے شہداءاور دہشت گردوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.