عوام کے حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے، شکیلہ نوید دہوار
سبی(امروز ویب ڈیسک)رکن صوبائی اسمبلی و بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی مرکزی خواتین سےکرٹری شکیلہ نوید دہوار نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے عوامی مسئلہ مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش مشکلات کو سےاسی مےدانوں مےں حل کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں صوبے کی خواتین کے مسئلہ مسائل کے حل کے لئے بی این پی اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے
خواتین ورکرز متحد ومنظم ہوکر بی اےن پی مےنگل کا پےغام صوبے بھر کے کونے کونے میں لے جائیں پارٹی کو مکمل فعال بنا کر سیاسی سرگرمیوں کو تیز کرےں خواتین بی اےن پی مےنگل کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل سمیت مرکزی وصوبائی قیادت کے شانہ بشانہ سےاسی جدوجہد مےں سرگرم ہیں ان خےالات کا اظہار انہوں نے بی این پی مےنگل سبی کی خواتےن سےکرٹری بانو ارباب کی قیادت میں ملنے والے ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی کمےٹی کی ممبر شمائلہ اسماعیل ، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کی خواتین سےکرٹری منورہ سلطانہ بلوچ سمیت دیگر خواتین ممبران بھی موجود تھیں
قبل ازین خواتین سےکرٹری سبی بانو ارباب نے بی این پی مینگل مرکزی کمیٹی کے ممبران کو دلی مبادک باد پش کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب خواتین ممبران صوبے بھر کی خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے خواتین کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں رول پلے کرےں گے ملاقات کے موقع پر سبی میں خواتین ےونٹ سازی ، آئندہ کا لائحہ عمل سمیت خواتےن کو ضلع سبی میں درپیش مسائل کے ھوالے سے بھی آگہی فراہم کی گئی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی و بلوچستان نےشنل پارٹی مینگل کی مرکزی خواتین سےکرٹری شکیلہ نوےد دہوار نے کہا کہ بی اےن پی مےنگل خواتےن ونگ صوبے بھر مےں اپنا سےاسی جدوجہد بلا خوف وخطر جاری رکھے ہوئے ہی بی این پی مینگل کے قائد مرکزی صدر سردار اختر جان مےنگل کی قیادت میں بی این پی مینگل عوام کے حقوق کی ترجمانی کررہی ہیں
بلوچستان کے معاشرے میں خواتین کی عزت احترام کو درجہ رکھتی ہیں بلوچستان کی ترقی اور سیاسی میدان میں خواتین کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں آج سےاسی میدان میں خواتےن صوبے بھر کی نمائندگی کرتی نظر آرہی ہیں بی این پی مینگل خواتین کی فلاح وبہبود ان کودرپیش مسئلہ مسائل کے تدارک کے لئے نہ صرف بلوچستان بلکہ قومی اسمبلی سمیت سینٹ میں بھی اپنی آواز بلند کرتی نظر آتی ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی اہمیت زیادہ ہے اب ہر علاقہ مےں خواتین کو بھی سےاسی مےدان مےں اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لانے کے لئے بی این پی مینگل مواقع فراہم کرے گی انہوں نے خواتین ورکرز کو ہداےات دی کہ وہ سبی سمےت بلوچستان بھر مےں خواتےن کے مسائل کو اجاگر کریں بی این پی مینگل کا پےغام کونے کونے میں لے جاکر پارٹی کو مضبوط کرنے میں اپنا رول پلے کرے ۔