عوام کے درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے، شکیلہ نوید دہوار
سبی(اسٹاف رپورٹر امروز نیوز )رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی مرکزی خواتین سےکرٹری شکیلہ نوید دہوار نے بی این پی مینگل کے نومنتخب سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو منتخب ہونے پر دلی مبادکباد پےش کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی کی منتخب سےنٹرل کمیٹی کے اراکےن بی این پی کے موارل کوبلند کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے حقوق کے حصول اور عوام کو درپیش مسئلہ مسائل کے حل کے لئے اپنا مثبت رول پلے کریں گے اس موقع پر بی این پی مینگل مرکزی کمےٹی کی ممبر شمائلہ اسماعےل ، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کی خواتےن سےکرٹری منورہ سلطانہ بلوچ ،بی این پی مینگل سبی کی خواتین سےکرٹری بانو ارباب سمیت دےگر خواتین ممبران بھی موجود تھیں
۔رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی مرکزی خواتین سےکرٹری شکیلہ نوید دہوار نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے ہمیشہ بلوچستان کی عوام کی حقوق کی ترجمانی کرکے بلوچستان کی سےاست میں اپنا کردار ادا کیا اور بلوچستان کی عوام کو درپیش مسئلہ مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے سینٹ قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی میں بھرپور آواز بلند کی انہوں نے بی این پی کے نومنتخب سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین واجہ یعقوب بلوچ ، چےئرمین جاوید بلوچ ، ٹکر ی شفقت لانگو،جمیلہ بلوچ ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ ثانیہ حسن کشانی
، شمائلہ اسماعیل ، پروےن لانگو آسمامنظور ، رشید ہ مینگل ، مہر انساءبلوچ سمیت دیگر سےنٹرل ایگز یکٹوکمیٹی کے اراکین کودل کی گہرائہوں سے مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب اراکین محنت و لگن سے پارٹی کو بلوچستان بھرمیں مزید فعال و منظم بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا کہ نومنتخب خواتےن اراکین بلوچستان بھر کی خواتےن کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبے بھر میں خواتےن ورکرز سمےت صوبے بھر کی خواتین کی بلارنگ ونسل خدمت کو اپنا مقصد بناتے ہوئے
درپےش مسائل کا تدارک کرنے کے لئے آواز بلند کریں گئیں انہوں نے کہا کہ مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل سمیت مرکزی قائدین نے ہمیشہ حق و سچ پر مبنی جہدوجہد کرتے ہوئے بلوچستان کے حقوق کی ترجمانی کی ہمیں امید ہے کہ منتخب مرکز کابینہ سمیت نومنتخب سینٹرل ایگز یکٹو کمیٹی کے اراکین بی این پی کے لئے مزید محنت کرتے ہوئے پارٹی کو مزید مضبوط بنائینگے انہوں نے کہا کہ بی این پی مینگل عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر فورم پر جدوجہد یقینی بناکر بلوچستان کے حقوق کے حصول کے لئے رول پلے کریں گے ۔