اپنے آپ کو ڈھانپ کررکھیں اور پردہ کرنے کو یقینی بنائیں ورنہ ملازمت کرنا چھوڑدیں، طالبان حکام

0 167

افغان خواتین برقعہ نہ بھی پہنناچاہیں تو وہ کسی بھی قسم کا حجاب پہن سکتی ہیں لیکن خواتین کےلئے مناسب طریقہ سے پردہ کرنا لازمی ہے
کابل(امروز ویب ڈیسک) اسلامی امارت افغانستان کے حکام نے افغانستان میں ملازمت اورکام کرنے والی خواتین کو ایک بار پھر خبردارکیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ڈھانپ کررکھیں اور پردہ کرنے کو یقینی بنائیں ورنہ ملازمت کرنا چھوڑدیں

۔ایک غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی امارت افغانستان کی پولیس اور حکام نے ملک کے مختلف محکموں اور اداروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کو ایک بار پھر متنبہ کیا ہے کہ وہ کام کے دوران اپنے آپ کو ڈھانپ رکھیں ورنہ اپنی ملازمتیں ترک کردیں

۔ گزشتہ روز افغان محکمہ امربالمعروف و نہی عن المنکر نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو تب تک کام پر نہیں جانا چاہیئے جب تک وہ اپنے آپ کو مناسب طریقہ سے ڈھانپ نہ لیں

اور اگروہ ان ہدایات پر عمل نہیں کرتیں تو انہیں ملازمت سے برطرف کیا جاسکتا ہے۔افغان خواتین برقعہ نہ بھی پہنناچاہیں تو وہ کسی بھی قسم کا حجاب پہن سکتی ہیں لیکن خواتین کے لئے مناسب طریقہ سے پردہ کرنا لازمی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.