پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد ترین ایڈووکیٹ کا ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

0 443

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر غضںفر کھیتران) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد ترین ایڈووکیٹ

نے بزرگ قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام آج ایک سچے سیاسی رہنما سے محروم ہو گئے ہیں

جو ایک ایماندار آدمی تھا اور ہمیشہ اپنے نظریے کے ساتھ کھڑا رہا۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.