ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ روشن فکر اور مترقی سیاست دان تھے، احمد نواز بلوچ

0 438

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر غضنفر کھیتران)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ہیومن رائٹس و رکن بلوچستان اسمبلی میر احمد نواز بلوچ نے سینئر سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک مخلص اور وطن دوست سیاسی رہنما تھے

جن کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اپنے ایک تعزیتی بیان میں میر احمد نواز بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے انتقال سے بلوچستان کے حقوق کی جدوجہد کا ایک بے لوث باب بند ہو گیا ہے مرحوم اپنی انفرادی و سماجی زندگی میں بھی سادہ مزاج، روادار اور مخلص انسان تھے مرحوم اپنی زات میں ایک سیاسی جامعہ تھے

اور آج ان کے سیاسی شاگرد فعال طور پر مختلف سیاسی پلیٹ فارمز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں میر احمد نواز بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ایک روشن فکر اور مترقی سیاست دان تھے انکی وفات سے بلوچستان ایک اچھی سیاسی شخصیت سے محروم ہوگیا ہےانہوں نے کہا کہ بی این پی دکھ کے ان لمحات میں ان کے اہل خانہ کے غم و درد میں برابر کی شریک ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کو جنت الفروس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.