اساتذہ کا مسئلہ اسمبلی فلور پر اٹھائیں گے، اساتذہ سے اپیل ہے کہ وہ اپنی حاضریاں یقینی بنائیں، سکندر ایڈووکیٹ

0 244

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تعلیمی سال کا آغاز یکم مارچ سے ہورہاہے والدین زیادہ سے زیادہ اپنے بچوں کو سکولوں میں بھیج دے تاکہ وہ تعلیم حاصل کرسکے کوئٹہ میں 673سکول ہیں جن میں 129ہائی سکول 90مڈل اور453پرائمری ہیں ان سکولوں میں 1لاکھ32ہزارہ 573بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہیں اس وقت کوئٹہ میں 19ہزارہ نئے بچوں کو داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شبیر احمد لانگو اور ڈی ای او فیمیل ثمینہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارا شروع دن سے یہی کوشش رہی ہے

کہ بلوچستان میں سکولوں سے باہر جتنے بچے ہیں ان سب کو سکولوں میں داخل کریں یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو بلخصوص جو بچے سکولوں سے باہر ہیں ا ن کو سکولوں میں داخل کریں قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ اس وقت سینکڑوں بچے کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں تعلیم حاصل کررہے ہیں تاکہ ملکی سطح کے مقابلوں میں بلوچستان کے حصے کی ملازمتیں اور تعلیم کے حصول کیلئے اپنا ہدف حاصل کرسکے انہوں نے یقین دلایا کہ اسمبلی کے فلور پر ان کے جو بھی مسئلے ہوں گے ہم ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے انہوں نے اساتذہ سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی حاضریاں یقینی بنائیں

تاکہ بچوں کے تعلیمی سال کے آغاز سے ہی انہیں بہتر تعلیم کا سلسلہ شروع ہوسکے اس موقع پر ضلعی تعلیمی افسر کوئٹہ شبیر احمد لانگو نے کہا کہ یکم مارچ سے نیا تعلیمی سال شروع ہورہاہے جس کے ساتھ ہی محکمہ تعلیم ضلع کوئٹہ ایجوکیشن سپورٹس پروگرام یونیسیف پروفارمنس مینجمنٹ یونٹ کے تعاون سے داخلہ مہم کا آغاز کرنے جارہے ہیں داخلہ مہم کے حوالے سے محکمہ تعلیم ضلع کوئٹہ نے ضلع وتحصیل، کلسٹر اور تمام سیاسی پارٹیوں سے مدد کی اپیل کی ہے کہ وہ بچوں اور بچیوں کی زیادہ سے زیادہ سکولوں میں داخل کرنے کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں انہوں نے مزید بتایا کہ کوئٹہ میں 673سکول قائم کئے گئے ہیں جس میں 129ہائی سکول 90مڈل453پرائمری سکول ہیں انتظامی طور پرکوئٹہ کو تین زون میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں زرغون ،چلتن اور کچلاک شامل ہیں

ان سکولوں میں 1لاکھ 32ہزار573بچے زیر تعلیم ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم بلوچستان کی طرف سے کوئٹہ میں 19ہزار نئے بچوں کو داخل کرنے کا ہدف دیا ہے انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ داخلہ مہم میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ والدین اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کرسکے انہوں نے کہا کہ اس سال محکمہ تعلیم 1لاکھ50ہزار بچوں کو مفت درسی کتب فراہم کریں گے اور کلسٹرز سے توسط سے ریڈنگ اور رائٹنگ میٹریل کی تقسیم کو یقینی بنائیں گے یونیسف کے تعاون سے سکول بہترین منصوبے کے تحت ضلع کے تمام سکولوں میں پینے کے صاف پانی ،واش روم کو بحال اور سکولوں میں مرمت کا کام سرانجام دیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.