بھارتی فضائیہ کی در اندازی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ‘ پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد
لاہور(امروز نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے بھارت کی در اندازی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کر ادی۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبد العلیم خان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار اپنی انتخابی مہم کیلئے پاکستان کے خلاف ایڈونچر کرنا چاہتی ہے۔بھارتی فضائیہ کی در اندازی بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی عظیم فوج ملک کے چپے چپے کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ،ہم اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بھارتی کارروائیوں پر اسے دندان شکن جواب ملے گا ۔