ملکی حالات گھمیر،پریشان کن اور تشویشناک ہوتے جارہے ہیں، شیخ رشید
اسلام آباد سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ ملکی حالات گھمیر اور پریشان کن وتشویشناک ہوتے جارہے ہیں جن کو جیلو میں ہونا تھا ان کو عہدوں پر تعینات کیا جارہا ہے ۔
اتوارکو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں ۔