احتساب عدالت میں محکمہ ایکسائز کرپشن کیس میں مزید دو گواہان کے بیانات قلم بند کر لئے گئے
کوئٹہ (امروزنیوز) احتساب عدالت میں محکمہ ایکسائز کرپشن کیس میں مزید دو گواہان کے بیانات قلم بند کر لئے گئے ، بدھ کو احتساب عدالت میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن کیس کی سماعت ہوئی ، سابق ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قاسم بلوچ سمیت دےگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ، سماعت کے دوران 2 گواہان کے بیانات قلمبند کےے گئے اور ان پر جاری مکمل کی گئی جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی