بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق ناظم کوئٹہ میر مقبول لہڑی کو بارود برآمد گی کیس میں بری کر دیا

0 240

کوئٹہ (امروزنیوز) بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق ناظم کوئٹہ میر مقبول لہڑی کو بارود برآمد گی کیس میں بری کر دیا ، بدھ کو بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم کاکڑ اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کوئٹہ کے علاقے مشن روڈ پر گودام سے بارود برآمد ہونے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ناظم کوئٹہ میر مقبول لہڑی کو کیس میں بری کردیا ، عدالت نے سابق ناظم کوئٹہ مقبول لہڑی کے خلاف کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے ،واضح رہے کہ انسداد دہشتگری عدالت کے فیصلے کے خلاف سرکار نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھاسابق ناظم کوئٹہ مقبول لہڑی کی جانب سے ایاز ظہور ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.