مونس الہیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات،نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے رکن قومی اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ ق مونس الہیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اعلیٰ سطح تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مونس الہٰی کیخلاف تحقیقات اعلیٰ سطح کی ٹیم کرے گی جبکہ حکام نے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے پر غور شروع کردیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک بھجوائیں اور بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔
ایف آئی اے نے ایم این اے مونس الہٰی اور ان کے خاندان کے لین دین کی جانچ کے بعد حکومت کو شواہد سے آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ شواہد ملنے کے بعد مونس الہٰی کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔