موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ہنہ اوڑک روڈ پر بھی موٹربائیک ایمبولیس شروع کیا جارہا ہے ،رضا کارانہ خدمات کا سلسلہ منظم طریقے سے جاری ہے،ڈائریکٹر خدمت انسانیت فاﺅنڈیشن محمد نعیم

0 138

کوئٹہ(امروز نیوز)خدمت انسانیت فاﺅنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد نعیم نے کہا ہے کہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ہنہ اوڑک روڈ پر بھی موٹربائیک ایمبولیس شروع کیا جارہا ہے ،رضا کارانہ خدمات کا سلسلہ منظم طریقے سے جاری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،ڈائریکٹر محمد نعیم نے کہا کہ ہنہ اوڑک روڈ پر اکثر ٹریفک حادثات ہونے کا خدشہ رہتا ہے جس کے لیے ادارہ ہنہ اوڑک روڈ پرموٹر بائیک ایمبولینس شروع کررہی ہے جوحادثے کے شکار ہونے لوگوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال پہنچانے میں مدددے گی،انہوں نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر مختلف علاقوں میں موٹر بائیک ایمبولینس باقاعدہ گشت کررہی ہے کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے خدمت انسانیت فاو¿نڈیشن کے رضاکارانہ طور پر ہمہ وقت لوگوں کی خدمت کیلئے تیار ہے۔ڈائریکٹر محمد نعیم نے کہاکہ خوبصورت ہیں وہ ہاتھ جو کسی کومشکل وقت میں تھام لیں، خوبصورت ہے وہ انسان جس کو اللہ تعالیٰ نے یہ خو بصورتیاں عطاءکی ہیں اس ضمن میں رضا کارانہ خدمات کا سلسلہ منظم طریقے سے جاری رہے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.