بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ صوبے میں کچی سے بارویں جماعت تک 1 کروڑ کتابیں مفت فراہم کرنے میں ناکام ہو گیا

0 323

کوئٹہ(امروز نیوز)بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ صوبے میں کچی سے بارویں جماعت تک 1 کروڑ کتابیں مفت فراہم کرنے میں ناکام ہو گیا بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ صرف 60 لاکھ90 ہزار کتابیں مہیا کر سکا جبکہ کئی مضامین کے اہم موضوعات بھی شائع نہیں کیئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان کی جانب سے چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کو لکھے گئے مراسلے نے محکمے تعلیم کی کارکردگی کا پول کھول دیا مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کو گزشتہ برس 2 اگست کو آگاہ کیا گیا تھا کہ رواں سال کی یکم مارچ تک کچی سے بارویں کلاس تک کی 1 کروڑ 25 لاکھ 95 ہزار 10 کتابیں چھاپ کر مہیا کی جائیں لیکن چار بار یاد دہانی کے باوجود بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ صرف 60 لاکھ 90 ہزار 290 کتابیں چھاپ کر مہیا کر سکا جبکہ متعدد کتابوں میں سے 23 اہم موضوعات شائع نہیں کیئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کتابیوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے طلباءمیں بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ محکمہ تعلیم بھی متاثر ہو رہا ہے لہذا صورتحال کی نذاکت کو جانتے ہوئے جلد از جلد کتابیں فراہم کی جائیں تا کہ یہ کتابیں صوبے کے مختلف اضلاع میں تقسیم کی جا سکیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.