اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی،پورا حصہ لیں گے،آصف زرداری

0 209

سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو بدل دوں گا۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ یہ کہنا پنجاب اور گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی ختم ہوگئی یہ سفید جھوٹ ہے۔ ہم نے اپنی سیاست کمزور کرکے پاکستان کو بچانے کی کوشش کی، آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی اپنا پورا حصہ لیں گے۔ حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو بدل دوں گا۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی4 سال میں ناکام پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی کا سامنا ہے، یہ ہماری کب سنتے ہیں جب ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.