حالات تیزی سے خراب ہورہے ہیں، عدالت نوٹس لے، شیخ رشید

0 216

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حالات جس تیزی سے خراب ہورہے ہیں، اس پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، جسے اپنے کیسز ختم کرانے کی فکر ہے، غریبوں کی پروا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران آئی ایم ایف کے معاہدے کے لیے امریکا کے پاؤں پڑ رہے ہیں، جلد بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.