نئے گانے ”ہون نا نصیب تینوں یارنویں نویں“کی عکسبندی شیخوپورہ میں کی گئی گانے میںخوبصورت ہریالیوں ،لہلاتے کھیتوں کی خوبصورتی کو خصوصی طورپر فلمایا گیا

0 176

لاہور(امروز نیوز)معروف گلوکارامانت راہی کے نئے گانے ”ہون نا نصیب تینوں یار نویں نویں“کی عکسبندی شیخوپورہ میں مقامی فارم ہاﺅس میں کی گئی،تفصیلات کے مطابق باﺅ پروڈکشن کے بینرتلے بننے والے معروف گلوکارامانت راہی کے گانے کی عکسبندی گزشتہ روزشیخوپورہ میں مقامی فارم ہاﺅس میں کی گئی،خوبصورت ہریالیوں ،لہلاتے کھیتوں کی خوبصورتی کو خصوصی طورپر فلمایا گیا ،اس گانے کے شاعر وویڈیوڈائریکٹرباﺅ اصغرعلی ہیں،گانے میں معروف ونامور فنکار وں بلا جی،نویدخان،آمنہ خان،پریا چڑی کے ساتھ ساتھ دیگرفنکاروں نے حصہ لیا،اس گانے کو جلدہی ”7رنگ“ویب چینل پر ریلیزکردیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.