بلوچستان کے وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کی خصوصی گفتگو

0 189

سبی (امروز نیوز)صوبائی وزےر صحت و بلوچستان اسمبلی مےں تحرےک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لےڈر مےر نصےب اللہ مری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلےم صحت بنےادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ،کرپشن لوٹ مار اور نوکریوں کی فروخت کی اجازت نہےں دی جائے گی ،ڈاکٹر و لےڈی ہےلتھ ورکرز کے مسئلہ مسائل کو ترجےح بنےادوں پر حل کرےں گے ۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے سبی مےں پرانا ہسپتال کا دورہ کرنے کے موقع پر قومی خبر رساں ادارے آئی اےن پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کےا اس موقع پر ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ، اےم اےس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی ، ڈرگ انسپکٹر سبی گلاب خان کے علاوہ محکمہ صحت کے دےگر آفیسران بھی موجو دتھے۔صوبائی وزےر صحت و بلوچستان اسمبلی مےں پاکستان تحرےک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لےڈر مےر نصےب اللہ مری نے کہا کہ سبی مےرا اپنا علاقہ ہے سبی تارےخی لحاظ سے اہمیت کا حامل شہر ہے سابق ادوار مےں جرگے کی صورت مےں لوگ سبی آتے تھے اب جرگے تو نہےں ہوتے مگر اس کی اہمیت اپنی جگہ قائم ودائم ہے بلوچستان مےں موجودہ صوبائی حکومت شعبہ صحت مےں تبدےلی لانے کی خواہش مند ہے جس کے لئے ہم ٹےم ورک کی طرح کام کررہے ہےں صوبے مےں ڈاکٹرز کی کمی کو دور کرنے کے لئے اب تک 480ڈاکٹرز عارضی بنےادوںپر لگائے ہےں جن کو 4سے5لاکھ ماہانہ تنخواہ دی جارہی ہےں جس کی وجہ سے بلوچستان بھر مےں بہتر ڈاکٹرز دستیاب ہےں آج مےں سبی کا دورہ کےا اور سرکٹ ہاو¿س سبی مےں مقامی ڈاکٹرز سے ملا جس پر خوشی ہوئی کی لےڈی ڈاکٹرز گانالوجسٹ سمےت اسپےشلسٹ ڈاکٹرز موجود ہے انہوں نے کہا کہ لےڈی ہےلتھ ورکرز سے مل کر ان کے مسائل سنے تاکہ ان کو درپےش مسائل کا حل ممکن بناےا جائے سبی شہر کے اندر پرانا ہسپتال ہے جس کو جدےد انداز سے تعمےر کرکے اےم سی اےچ سےنٹر بناےا گےا ہے جلد ہءفرنیچرز سمےت تمام سامان فراہم کرکے فعال کرےں گے سابقہ دوار مےں جو بھی صحت کا وزےر آتا تھا وہ عمارتوں پر قبضے کا سوچ کر آتا تھا مگر اب اےسا نہےں ہوگا سرکاری عمارتوں پر قبضہ نہےں کرنے دےں گے جام کمال کی حکومت ہے اور ہم عمران خان کے سپاہی ہے سابق ادوار کی طرح صحت مےں نوکریاں فروخت نہےں ہوگی اور نہ ہی کرپشن لوٹ مار کی اجازت دےں گے اب کام اےمانداری سے کےا جائے گا اےک سوال پر انہوں نے کہا کہ سبی سمےت بلوچستان بھر مےں کتے اورسانپ کے کاٹنے کی وےکسین کی کمی ہے ہم نے ادویات ساز کمپنیوں سے بات کی ہے جلد ہی کتے اور سانپ کے کاٹنے کی وےکسین دستیاب ہوگی تاہم اپنی مدد آپ کے تحت سبی سمےت بلوچستان بھر مےں وےکسین موجود ہے انہوں نے کہا کہ دےہاتوں مےں تمام بنےادی صحت کے مراکز فعال ہے جس مےں ڈاکٹرز کی موجودگی کو ےقےنی بناےا جارہا ہے آج اگر کوئی بے روزگار ڈاکٹر ہے تو وہ ہمارے پاس آئے ہم اس کو عارضی بنےادوں پر محکمہ صحت مےں روزگار دےں گے ہمارا مقصد ےہ ہے کہ مقامی سلح پر ڈاکٹرز ہوں تاکہ وہ اپنے ہی علاقوں مےں بےٹھ کر عوام کے علاج معالجے کی سہولت فراہم کرسکے ریٹائرڈ ڈاکٹرز اگر آنا چاہتے ہےں تو ہم ان کو وےلکم کرےں گے صوبائی وزےر صحت مےر نصےب اللہ مری نے کہا کہ صوبائی حکومت جام کمال خان کی قےادت مےں تعلےم صحت اور عوام کو بنےادی سہولیات کی فراہمی مےں اپنی کام بہتر انداز سے سرانجام دے رہی ہےں قبل ازےن سرکٹ ہاو¿س سبی مےں ڈاکٹرز جبکہ پرانا ہسپتال سبی مےں لےڈی ہےلتھ ورکرز سے سے ملاقات کی اس موقع پر سوپروائیز مےڈم رضیہ ، مس سمےرا داو¿دسمےت دےگر نے اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمےں پروموشن دے کر اسکےل مےں اضافہ کےا جائے پولےو مہم سمےت دےگر قومی مہم مےں مقامی تربیت ےافتہ ہےلتھ ورکرز سے کام لےا جائے معاوضہ مےں بھی اضافہ کرکے ہمارے مسائل کو حل کےا جائے اس موقع پر صوبائی وزےر صحت بلوچستان مےر نصےب اللہ مری نے ےقےن دہانی کرتے ہوئے فوری طور پر پولیو مہم سمےت دےگر مہم مےں ڈےلی3سو دےنے کا اعلان کےا اور تمام شکاےات کو حل کرنے کے احکامات بھی جاری ہے اس موقع پر انہوں نے اےم سی اےچ سےنٹر کا بھی معائنہ کےا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.