ایک دو آسامیاں مشتہرکرنے سے بے روزگاری ختم نہیں ہوسکتی ،صوبے کی عوام روزگار نہ ہونے کے باعث خودکشیاں کرنے پرمجبورہیں، صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں، ملک نصیراحمد شاہوانی

0 134

کوئٹہ(امروز نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایم پی اے ملک نصیراحمد شاہوانی نے کہا کہ ایک دو آسامیاں مشتہرکرنے سے بے روزگاری ختم نہیں ہوسکتی صوبے کی عوام روزگار نہ ہونے کے باعث خودکشیاں کرنے پرمجبورہیں صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنما ساجدترین ایڈووکیٹ،بی این پی خجک کے رہنماملک بشیراحمدخجک ودیگرسے ملاقات کے موقع پر میڈیاوفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری لمحہ فکریہ ہے نوجوان یوتھ ہاتھوں میں ڈگریاں لیے دردر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہیں جبکہ تمام محکموں میں سینکڑوں آسامیاں خالی پڑی ہیں جن کو پرکرنے کے لیئے صوبائی حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے انہوں نے مزید کہاکہ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان یوتھ معاشرتی برایوں میں مبتلا ہورہی ہے معاشرتی برائیوںکے خاتمے کیلئے روزگارکی فراہمی یقینی بناکرنوجوان یوتھ کونشے کی لت سے بچایاجائے اور بے روزگاری کے مکمل خاتمے کیلئے فی الفور اقدامات کیے جائیں بی این پی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اور آخری دم تک عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.