فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

0 134

 لاہور: عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اینٹی کرپشن نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان سے فرح گوگی سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس ای سی پی کو باقاعدہ مراسلہ بھی بھیج دیا گیا ہے۔

 ریکارڈ فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز اور ہاؤسنگ سوسائٹی جی۔ مگنولیا کے حوالے سے طلب کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔  بتایا گیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی جی مگنولیا کی انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز شہریوں کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ فرح گوگی ہاؤسنگ سوسائٹی جی مگنولیا  تعمیر کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز کی چیف ایگزیکٹو ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.