سائرہ بانو اور انکے صاحب کی لازوال محبت
سائرہ بانو نے دلیپ کمار کی پہلی برسی کے موقع پر جذباتی خط بھارتی میڈیا کو جاری کیا ہے۔
بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی پہلی برسی کے موقع پر ان کی اہلیہ سائزہ بانو نے ایک جذباتی خط لکھا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے اور شوہر کے طویل ساتھ کا ذکر کیا کہ وہ آج بھی دلیپ کمار کی موجودگی کو محسوس کرتیں ہیں۔
سائرہ بانو نے لکھا کہ وہ جب بھی نیند سے بیدار ہوتیں ہیں تو اپنا چہرہ تکیے میں رکھ کر دوبارہ آنکھیں بند کر لیتیں ہیں کہ کہیں دلیپ کمار (یوسف خان) ان کے سامنے ہوں گے ۔
سائرہ بانو اور دلیپ کمار(یوسف خان) کا 56 برس کا ساتھ
سائرہ بانو نے اپنے خط میں تحریر کیا کہ دنیا ہی جانتی ہے کہ میں یوسف کی محبت میں 12 برس کی عمر سے ہی گرفتار تھی۔ انہوں نے لکھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انکا اور انکے یوسف کا ساتھ 56 برس سے بھی زیادہ تھا ۔ وہ 1966 کو رشتہ ازدواج میں بندھے۔
دلیپ کمار کے انتقال کے بعد ان کا کہنا تھا کہ جب بھی وہ اپنے شوہر کی کوئی تصویر دیکھتیں یا ذکر سنتی ہیں تو آنسو نہیں روک پاتیں ۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کے انتقال سے اب تک ایک بھی دن ایسا نہیں کہ جب وہ انکی آنکھوں میں موجود نہ ہو۔
دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی عمر کا فرق
اکتوبر 1966 میں دلیپ کمار اور سائرہ بانو شادی کے بندھن میں جڑے ۔ شادی کے وقت دلیپ کمار کی عمر 44 برس اور سائرہ بانو 22 برس کی تھیں ۔ دونوں کی عمروں میں 22 برس کا فرق تھا ۔ لیکن اس کے باوجود بھی بالی وڈ کی ہائی پیڈ ایکٹریس سائرہ بانو نے اپنے کیریئر تک کو خیر باد کہہ کر اپنی تمام زندگی دلیپ کمار کے نام کر دی۔ 1972 میں بالی وڈ کی پسندیدہ جوڑی کو والدین بننے والی تھی کہ آٹھویں ماہ میں سائرہ بانو کا حمل ضائع ہو گیا اور وہ پھر کبھی ماں نہ بن سکیں ۔
شوبز کی مقبول ترین جوڑی نے محبت کی داستان امر کر دی لیکن دلیپ کمار کی وفات نے اس رفاقت کو توڑ دیا ۔ یوں 55 برس سے زیادہ کا ساتھ دینے والے ساتھی اور اپنے صاحب سے سائرہ بانو جدا ہوگئیں ۔