کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج
کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر ہونے والے دستی بم حملے کا مقدمہ فرنٹئیر کور بلوچستان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دھماکے کا مقدمہ ایف سی بلوچستان کے حوالدار ظہیر احمد کی مدعیت مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں فوجداری، دہشت گردی، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ رات قمبرانی روڈ پر دستی بم حملے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے میں محکمہ انسداد دہشتگردی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتارکرلیا ہے۔
ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گرد دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے باردو بھی برآمد ہوا ہے۔