پی ٹی آئی ممبرز پرویز الہی کو ووٹ نہیں دینگے،جاوید لطیف
اسلام آباد مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ممبران اسمبلی میں پرویز الہی کو ووٹ نہیں دیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ مالیاتی اداروں سے ڈیل مکمل ہونے تک قبل از وقت انتخابات میں نہیں جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ریلیف لیتے جا رہے ہیں، یہ کل بھی لاڈلے تھے اور آج بھی لاڈلے ہیں۔جاوید لطیف نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ عمران خان کی کرپشن میں ہاتھ ڈالنے کیلئے تیار نہیں۔