پرویز الٰہی ڈنکے کی چوٹ پر وزیر اعلی بنیں گے، فیاض الحسن چوہان
زرداری کو وارننگ دیتے ہیںشیطانیت نہ چھوڑی بلاول ہائوس بحریہ ٹائون کا گھیرائو کریں گے‘ میڈیا سے گفتگو
لاہورپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے میڈیا ایڈوائرز فیا ض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی ڈنکے کی چوٹ پر وزیر اعلی بنیں گے، (ن)لیگ انجمن غلامان امریکہ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا پنجاب کی دوبارہ تعمیر کریں گے، پنجاب اسمبلی میں پندرہ ممبران جن کا نوٹیفکیشن ہوا وہ پہنچ چکے ہیں جو حلف لیں گے ،دنیا کے سب سے بڑے ڈاکو آصف زرداری کو پیر و مرشد ماننے والی آل شریف ان کی ہدایات پر چل رہے ہیں، دنیا کو پتہ ہے کہ پچھلے چار مہینوں میں آصف زرداری کی مریدی حاصل کرنے والے عوام کو شکل نہیں دکھا سکتے۔
ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے میڈیاسے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ پیر آصف زرداری کے اصولوں کے مطابق چل رہی ہے،سندھ کی انتہائی اہم شخصیت نے بتایا کہ آصف زرداری دس ہزار تین سو ارب روپے کا مالک ہے،پیر آف ڈبہ شریف آصف زرداری حرام کے کھربوں روپے لے کر لاہور بیٹھا ہوا ہے، رحیم یار خان کا ایک لوٹا ہی زرداری خرید سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آ ج الیکشن ہے زرداری نے جو شیطانی و ابلیسی کھیل کھیلا ہوا ہے وارننگ دیتا ہوں اگر شیطانیت نہ چھوڑی بلاول ہائوس بحریہ ٹائون کا گھیرائو کریں گے،سندھ کو کوئی پرسان حال نہیں لیکن زرداری پنجاب کی سیاست کو گندا کررہے ہیں،سو نمبری و خرید وفروخت اوررانا ثنااللہ کے ممبران کو غائب کرنے کی دھمکیوں پر عدالت و الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں لیا،پیغام ہے کیوں ہم آئین کو ذلیل و خوار کررہے ہیں ۔
ممبران کو خرید و فروخت کی منڈیاں لگی ہوئی ہیں کوئی ادارہ نوٹس نہیں لے رہا،ڈالر دو سو بیالیس روپے کا ہو چکا ہے ڈالر مارکیٹ سے غائب ہو چکا ہے،پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے ،اگر ملک کو بچانا ہے تو آئینی سسٹم چلنے دیں،شہبازشریف استعفیٰ دیں گے تو الیکشن کی طرف جائیں گے،انہوں نے جتنا منہ کالا کرنا تھا حاصل حصول صرف ایک لوٹا ہے۔