ملک میں کورونا سے سات افراد انتقال کر گئے،679افراد میں کورونا کیسز کی تشخیص
اسلام آباد ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کے مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد ریکارڈ کی گئی ،کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
قومی ادارہ صحت کے جاری کردہ عداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 23 ہزار 35 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 679 افراد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.95 یعنی 3 فیصد کے قریب رہی ،166 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔