نیوٹرلز کو پہلے ہی کہا تھا عوام نکلیں گے تو سب کو سمجھ آجائے گا، عمران خان

1 227

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نیوٹرلز کو پہلے ہی کہا تھا عوام نکلیں گے تو سب کو سمجھ آجائے گا۔

عمران خان نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کھڑے ہوجائیں تو سرکاری ملازم ان کے سامنے کھڑا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ ضمنی انتخاب میں جس طرح لوگ باہر نکلے اس پر حیران ہوں۔

عمران خان نے زور دیا کہ نیوٹرلز کو پہلے ہی کہا تھا جب عوام نکلیں گے تو سب کو سمجھ آجائے گا، سنا ہے اب ڈپٹی اسپیکر کو بھی سمجھ آرہا ہے اور وہ ٹھیک ہو رہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ہفتے میں 2 دن لاہور میں قیام کیا کروں گا اور اس شہر کو چھوڑوں گا نہیں۔ عمران خان نے بتایا کہ اگرچہ یاسمین راشد بہت اچھی اور متحرک لیڈر ہیں لیکن ان کے طبی معاملات ہیں ، اس لیے حماد اظہر کو تحریک انصاف پنجاب کا صدر بنایا جارہا ہے۔

1 Comment
  1. […] عمران خان کی دھونس دھمکی اور گالی سے آئین اور قانون نہیں بدلا جا سکتا ،رولنگ عمران صاحب کے حق میں ہو تو آئینی اور حمزہ شہباز کے حق میں ہو غیر آئینی ، وزیر اطلاعات […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.