پاکستانی اداکار جنید خان صحافی بن گئے
نئے آنے والے ڈرامے Adan میں جنید کے علاوہ منشا پاشا اور اظفر رحمان بھی اداکاری کے جوہر دیکھاتے نظر آئیں گے
عدن کے حوالے سے جنید خان کا کہنا ہے کہ ان کا کردار اس ڈرامے میں بہت مختلف ہے. انہیں شازیہ وجاہت اور وجاہت روف کے ساتھ کام کرنے میں بہت اچھا لگا ۔ ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے جنید خان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے انہوں نے کسی بھی پراجیکٹ میں صحافی کا کردار ادا نہیں کیا ۔ ڈرامے میں جنید خان معاشرے کی برائیوں کو اپنے قلم کے ذریعے اجاگر کرتے نظر آئیں گے ۔
اس سے قبل منشا پاشا اور جنید خان نے فلم کہے دل جدھر فلم میں اسکریں شیئر کی ۔یہ ڈرامے ستمبر میں ٹی وی پر نشر کیا جائےگا